Tuesday, 2 December 2014

سعودی عرب میں جبر سے تنگ آ کر غیرملکیوں نے ہڑتال کر دی

    جدہ(نیوزڈیسک)خلیجی ممالک میں اکثر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کھلے عام کی جاتی ہے اور کچھ ایسا ہی واقعہ سعودی شہر جبیل میں دیکھنے میں آیا جہاں 22بھارتی ورکرز نے مہینوں تنخواہ نہ ملنے اور اقامہ کی تجدید نہ ہونے پر کام کرنے سے انکار کردیا۔ایک بھارتی مزدورنے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی جہنم جیسی زندگی گزار رہے ہیں ، کافی مہینوں سے انہیں تنخواہ نہیں دی گئی ہے جس کے باعث اب ان کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں ہے جبکہ ان کے اقاموں کی بھی تجدید نہیں کی گئی ہے جس کے باعث وہ قانون کے شکنجے میں بھی آسکتے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ انہیں ایک کمپنی نے دو سال قبل ائیر کنڈیشن یونٹس تبدیل کرنے کے لئے نوکری دی تھی اور پہلے چھ ماہ تنخواہ ملتی رہی لیکن اب گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔
    اس کا کہنا تھا کہ تمام افراد نے جبیل کے لیبر کورٹ میں مقدمہ کیا لیکن ایک ماہ بعد انہیں بتایا گیا کہ وہ ہائی کورٹ سے رابطہ کریں۔ اس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک بھی پیسہ نہیں ہے اور ان کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں ہے۔ان مزدوروں نے ریاض میں واقع بھارتی ایمبیسی سے رابطہ کیا ہے اور اپنی مشکلات کے بارے میں بتایا ہے۔ پراجیکٹ مینیجر رونکولسنے اس بات کی تصدیق کی کہ ان ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئی ہے ۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.