بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں شیر کا جنسی عضو کھانے کے شوقین ایک تاجر کو اپنے شرمناک شوق کی تکمیل کیلئے متعدد شیروں کو ہلاک کرنے اور اُن کے اعضاءکھانے کے جرم میں 13 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ”شنہوا“ کے مطابق انتہائی مالدار بزنس مین شی پیٹ کئی سال سے شیروں کے جنسی عضو کھارہا تھا۔ اس نے اس مقصد کے لئے غیر قانونی شکار کرنے والے گروہوں کی خدمات حاصل کررکھی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 10 شیروںکو ہلاک کرنے کے شواہد ملے ہیں جبکہ تین شیروں کو حال ہی میں ہلاک کیا گیا۔ شی پیٹ اصرار کرتا تھا کہ شیروں کو زندہ پکڑا جائے اور پھر اس کے سامنے اُن کو ہلاک کیا جائے تاکہ وہ ان کا خون بھی پی سکے۔
ملزم کے گھر سے ریفریجریٹر میں رکھا ہوا شیروں کا گوشت بھی ملا جس میں تین جنسی عضو بھی شامل تھے۔ وہ ان جانوروں کا گوشت کھاتا تھا اور دوستوں کو بھی کھلاتا تھا لیکن جنسی عضو صرف اپنے لئے مخصوص رکھتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم یہ مکروہ حرکت جنسی طاقت حاصل کرنے کے لئے کرتا تھا۔ عدالت میں مجرم کے خلاف مکمل شواہد پیش کئے گئے جس کے بعد اسے 13 سال قید اور 25 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ کردیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment