Friday, 2 January 2015

برطانیہ کے ایٹمی پلانٹس کے لئے خطرے کی گھنٹی

    لندن (نیوز ڈیسک) ایٹمی توانائی کے ایک بین الاقوامی ماہر نے برطانیہ کو خبردار کردیا ہے کہ اس کے 16 ایٹمی ری ایکٹر ڈرون حملوں کی زد میں آسکتے ہیں اور ان حملوں کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات بھی موجود نہیں ہیں۔ جان لارج نے فرانس میں ایٹمی ری ایکٹروں کے اوپر ڈرون پروازوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک تحقیق کی اور معلوم کیا کہ فرانسیسی سرحد کے پار واقع برطانیہ کے 16 ایٹمی ری ایکٹر ڈرون حملوں کیلئے آسان ہدف ثابت ہوسکتے ہیں۔
     فرانس کی ایٹمی تنصیبات کے اوپر چھوٹے طیاروں کی پروازوں کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ریموٹ کنٹرول طیارے محض مشغلے کے طور پر اڑائے جارہے تھے۔ جان لارج کی تحقیق کے مطابق برطانیہ کی 16 ایٹمی تنصیبات پر ایسے کوئی انتظامات نہیں ہیں کہ جو ڈرون حملوں کو روک سکیں اور کوئی بھی دہشت گرد چھوٹے ڈرون تیاروں کے ساتھ بارودی مواد نصب کرکے ان تنصیبات پر تباہی برپا کرسکتا ہے۔ برطانوی حکام نے اس خطرناک انکشاف کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر غور و حوض شروع کردیا ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.