Tuesday, 2 December 2014

پی ٹی اے کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نا م سے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بند کرنے کی سخت ہدایات جاری


    اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) ملٹری اسٹبلشمنٹ نے پی ٹی اے کو فیس بک پر آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کے نام سے کام کرنے والے جعلی اکاﺅنٹس کو فوری طور پر  بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں  لیکن پی ٹی اے نے اپنی بے بسی کا اظہار کردیا۔
    تفصیلات کے مطابق فیس بک پر آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کے نام سے کئی جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگنے کے بعد ملٹر ی اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی اے کو فوری طور پر ان جعلی اکاﺅنٹس کو بند کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
    ترجمان پی ٹی اے نے کہاہے کہ ہمارے پاس کسی بھی قسم کے اکاﺅنٹ کو بندکرنے کی صلاحیت نہیں ہے ہم صرف یوٹیوب کی طرح پوری ویب سائٹ ہی بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان جعلی اکاﺅنٹس کو بند کرنے کے لیے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے اور انہوں نے بھی یقین دہانی کروا دی ہے کہ جلد ہی ان کاﺅنٹس تک رسائی حاصل کر کے ان کو بند کر دیا جائے گا۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.