Tuesday, 2 December 2014

عوام نے ڈکیت کو سبق سکھادیا

    سنٹیاگو(نیوز ڈیسک) اسلحے کے زور پر انسان کے جان و مال سے کھیلنے والے مجرم جب کبھی عوام کے ہتھے چڑھ جائیں تو پھر ان پر خوب غصہ نکالا جاتا ہے اور ایساہی کچھ افریقی چوروں کے ساتھ ہوا۔ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ایک بزرگ شہری کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو ایسا عبر تناک سبق سکھایا گیا کہ وہ اسے تا عمر یاد رکھے گا۔
    یہ بد بخت ایک معمر شہری کو چاقو دکھا کر لوٹ رہا تھا کہ کچھ راہگیروں نے ہمت سے کام لیکر اسے قابو کر لیا اور نشان عبرت بنانے کیلئے بر ہنہ کرکے ایک کھمبے کے ساتھ شفاف ٹیپ لپیٹ کر جکڑ دیا گیا ۔کافی دیر تک اسی شرمناک حالت میں عوامی تفریح بننے کے بعد بالا آخر پولیس کے آنے پر اسے نجات ملی۔اسی دوران عوام اپنے موبائل فونز پر اس منفرد منظر کی ویڈیو بناتے رہے ۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری نے اسے معاف کر دیاہے اور اس کے ساتھ عوام نے جو کیا اس کی شکایت نہیں کی گئی لہٰذاکوئی مزید کاروائی نہیں کی جا رہی۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.