نیویارک (نیوز ڈیسک) وزن کم کرنے کی تقریباً تمام تراکیب کا زور اس بات پر ہوتا ہے کہ کس قسم کی غذائیں کھائی جائیں لیکن ایک تازہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ آپ جو بھی کھائیں لیکن کھانے کے اوقات 8 گھنٹے کے دوران محدود رکھیں تو آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔
کیلیفورنیا کے سالک انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر سارا دن وقتاً فوقتاً کھانے کی بجائے آپ 8 گھنٹے مثلاً صبح 9 سے 5 بجے کے دوران ہی کھائیں اور ان 8 گھنٹوں کے بعد یا پہلے کچھ نہ کھائیں تو اس کا جسم پر حیرت انگیز اثر ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس دریافت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر آپ محدود اوقات کے درمیان مقررہ وقت پر کھانا کھائیں تو آہستہ آہستہ جسم کو یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ اسے خوراک کب ملے گی اور یوں نظام انہضام اور میٹابولزم اس بات کیلئے تیار ہوتے ہیں کہ اس خوراک کا بہترین استعمال کیسے کرنا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ مرغن غذائیں بھی کھائیں تو وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”Cell Metabolism“ میں شائع کی گئی ہے۔

0 comments:
Post a Comment