اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہے تو اتوار کو مذاکرات شروع کر سکتے ہیں، عمران خان احتجاج کا پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار تھی، ہے اور رہے گی اور اگر تحریک انصاف چاہے تو اتوار کو مذاکراتی عمل شروع کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم تحریک انصاف پر پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ مجوزہ جوڈیشل کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہو سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو ہمارے رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق مذاکرات کریں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ حکومت چاہتی ہے کہ دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو نقصان نہ ہو اور معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جائے، وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں تاہم آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشل کمیشن کا حصہ نہیں بن سکتیں جبکہ کمیشن جو بھی فیصلہ کرے اسے دونوں جانب سے قبول کیا جانا چاہئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو حکومت کے رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا۔

0 comments:
Post a Comment