دبئی(نیوزڈیسک)دبئی کو دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز تو پہلے ہی حاصل تھا لیکن اب اس شہر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔دبئی ائیر پورٹ پر دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کی چاکلیٹ سے بنی نقل رکھی گئی ہے۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس کی لمبائی 44.2فٹ ہے اور یہ چاکلیٹ سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے جو اینڈریو فاروگیا نے بنائی ہے جس میں 4,200کلوگرام بیلجیم کی چاکلیٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسے بنانے میں 1,050گھنٹے لگے اور اسے خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے لئے بنایا گیا ہے۔ چاکلیٹ کی یہ عمارت ائیرپورٹ ٹرمینل 3پر 15دنوں کے لئے رکھی گئی ہے۔ دبئی شہر کو متعدد اعزازحاصل ہیں اور اب چاکلیٹ کی سب سے بڑی عمارت ایک نیا اعزاز ہے جو اس شہر کے حصہ میں آیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment