اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت سے گلگت جانیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اور کپتان نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے نظیرایئرپورٹ پر کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے کے لیے پی آئی اے کے طیارے پی کے 607میں اُڑان سے کچھ دیر بعد فنی خرابی پیداہوگئی اور طیارہ ایک طرف جھکنے لگا۔ الارم بجنے کے بعد کپتان نے طیارے کو واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانے کافیصلہ کیا اور کنٹرول ٹاور کو آگاہ کردیاجس پر ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور طیارے کولینڈنگ کی اجازت دیدی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں فیول پمپ کے کام نہ کرنے جیسی انٹی گیشن شروع ہوگئی اور الارم بجنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیاگیااورطیارہ بحفاظت اترگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ طیارے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور کلیئرنس کے بعد دوبارہ پرواز کی اجازت دی جائے گی ۔

0 comments:
Post a Comment