Tuesday, 2 December 2014

فیس بک آپ کے موبائل کے ساتھ کیا کیا کر سکتاہے ؟برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خبردار کر دی


    لندن(نیوزڈیسک)برطانوی ممبر پارلیمنٹ اینڈریو میلر نے کہا ہے کہ فیس بک کسی بھی صارف کے موبائل فون پر براہ راست کنٹرول حاصل کرکے تصاویر اتار سکتا ہے اور ویڈیوبھی بناسکتا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت بات ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کی جانب سے دیا جانے والا ’ٹرم اینڈ کنڈیشن‘ والا صفحہ اس قدر پیچیدہ اور مشکل ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسے سمجھنے کے لئے امریکہ سے قانون کی ڈگری درکار ہوتی ہے۔
    ممبر پارلیمنٹ برائے سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ فیس بک انتظامیہ پر زور دیں اور انہیں واضح ہدایات فراہم کرے کہ وہ یہ تمام باتیں انتہائی آسان اور قابل فہم زبان میں لوگوں کو بتائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرے گی۔اس کا کہنا تھا کہ فیس بک کے پاس یہ قانونی اختیار موجود ہے کہ وہ صارف کے موبائل تک رسائی حاصل کر کے تصاویر اور ویڈیو بنا لے۔اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تمام باتوں کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ سوشل نیٹ ورک کمپنیوں کو اس بات سے روکا جائے کہ وہ صرف وہی ڈیٹا استعمال کریں گی جو کہ ضروری ہو نہ کہ وہ ڈیٹا بھی جو غیر ضروری ہے اور کمپنیاں انہیں کسی دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.