Wednesday, 26 November 2014

سعودی حکومت کا نئے اقامہ قانون پر غور ، غیر ملکیوں کے لئے زبردست خوشخبری

     ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں یہ جان کر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ عنقریب اقامہ کی مدت کو ایک سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا جائے گا۔ 
    پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحییٰ نے دارلحکومت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اقامہ کا نام بدل کر ریذیڈنٹ آئی ڈی کر دیا جائے گا اور اس کی مدت کو بھی پانچ سال کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام جلد متوقع ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی پاسپورٹ کی معیاد 10 سال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ 
    اقامہ کی مدت میں اضافے سے غیر ملکیوں کے بچوں کی تعلیم اور ان کی ملازمت کے تحفظ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ نیوز ویب سائیٹ ’عرب نیوز‘ کے مطابق وزیر داخلہ پرنس محمد بن نائف کی منظوری کے بعد جلد ہی اس فیصلے پر عمل درآمد ہو جائے گا۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.