اٹھارہ ہزاری(نیوز ڈیسک) شہزادہ شیخ جاسم الثانی کی قیادت میں قطر کی شاہی فیملی اور کابینہ کے ارکان تھل میں تلور کے شکار کیلئے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق شکار کیلئے انکی پروٹیکشن ٹیم کے بیسیوں اہلکار گاڑیوں اور ساز و سامان کے ساتھ پہلے ہی یہاں تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ اور ضلع بھکر کی حدود میں واقع وسیع شکار گاہ میں موجود ہیں۔
شاہی فیملی کے ان شہزادوں کی آمدکا سلسلہ دوپہر سے رات گئے تک جاری رہا انہیں براستہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی ایلیٹ فورس اور رینجرز کی حفاظت میں ضلع بھکر کی حدود میں بنائے گئے بیس کیمپ لے جایا گیا ضلع جھنگ کی حدود میں تھل کے علاقے میں ایک سو رینجرز جبکہ تین سو سے زائد پولیس اہل کاروں جن میں ایلیٹ فورس کے جوان ایک ایس پی تین ڈی ایس پی وغیرہ شامل ہیں کو ان وی وی ا?ئی پیز کی سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment