چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) کلرکہار کے ایک گاﺅں میں اونچی آواز میں موسیقی سننے پر چچا نے بھتیجی کو قتل کر دیا لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔
کلر کہار پولیس کے مطابق مٹھن کلاں نامی گاو¿ںکاگلستان عرف گلو جب اپنے بھائی محمد افسر کے گھر آیا تو 16 سالہ ’ر ب‘ اکیلی تھیں،والدہ کسی کام سے دوسرے گاو¿ں گئی ہوئی تھیںاور اِسی دوران اونچی آواز میں موسیقی سننے پر چچا بھتیجی میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزم نے طیش میں آکر 32 بور پستول سے فائرنگ کردی اور ایک گولی لڑکی کے سرپر جالگی جس سے اُس کی موت واقع ہوگئی۔
تفتیشی افسرکے مطابق 22سالہ گلستان کے خلاف مقتولہ کے والد محمد افسر کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیاتاہم کوشش کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔

0 comments:
Post a Comment