سیول (نیوز ڈیسک) سام سنگ کے تازہ ترین ماڈلز گلیکسی S6 اور S6 ایج کے منظر عام پر آنے میں اب ایک ہفتے سے بھی کم رہ گیا ہے اور ایسے میں ان فونز کی قیمت کی خفیہ معلومات سامنے آجانا شائقین کے لئے دلچسپ سرپرائز کی حیثیت رکھتا ہے۔
سام سنگ اپنے نئے ماڈلز مارچ کے آغاز میں سپین کے شہر بارسلونا میں متعارف کروائے گا لیکن ٹیکنالوجی ویب سائٹ Ars Technica نے ان کی قیمت کا پہلے ہی انکشاف کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق دونوں ماڈلز کو تین قسم کی مختلف سٹوریج گنجائش کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔ یہ تین اقسام اور ان کی قیمت درج ذیل ہے:
32جی بی S6 کی قیمت 849ڈالر (تقریباً84900پاکستانی روپے) ہوگی، جبکہ S6ایج کی قیمت 963 ڈالر (تقریباً 96300پاکستانی روپے) ہوگی۔
64جی بی S6 کی قیمت 963ڈالر(تقریباً 96300پاکستان روپے)، جبکہ S6ایج کی قیمت 1076(تقریباً 107600پاکستانی روپے) ڈالر ہوگی۔
128جی بی S6کی قیمت 1076ڈالر (تقریباً 107600پاکستانی روپے)، جبکہ S6ایج کی قیمت 10189 (تقریباً 1018900پاکستانی روپے) ڈالر ہوگی۔
یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کمپنی نئی ٹیکنالوجی اور انداز والے S6ایج پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان کی تعداد کل پیداوار کا تقریباً 30فیصد ہوگی۔