Saturday, 6 December 2014

ایک غلطی جو لیپ ٹاپ اورٹیبلٹ استعمال کرنے والوں کو بہت مہنگی پڑسکتی ہے

    نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ بستر میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کا استعمال کرتے ہیں یا ٹی وی دیکھتے ہیں تو خبردار ہو جائیں اور اس عادت کو فوراًترک کردیں کیونکہ یہ عادت آپ کو کمر کے درد میں مستقل طور پر مبتلا کرسکتی ہے۔
    حا ل ہی میں برطانیہ میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ سونے سے پہلے اپنی ای میل چیک کرتے ہیں یا نیند نہ آنے کی صورت میں لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ بستر میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خطرناک عادت ہے کیونکہ جب ہم بستر میں لیٹے ہوتے ہیں تو ہم لیٹنے کے انداز پر توجہ نہیں دیتے اور ایسے زاویے میں لیٹ جاتے ہیںجو کہ ہماری کمر کے لئے انتہائی مہلک ثابت ہوتا ہے۔British Chiropractic Associationکی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں اس بات سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ بستر میں ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں، ان کی نیند خراب ہونے کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے کیونکہ دماغ ان لہروں سے متاثر ہوتا ہے اور ہم سونے کی بجائے جاگنے لگتے ہیں۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.