برمنگھم(نیوز ڈیسک) لباس کی خریداری میں سائز کی اونچ نیچ ہو جانا تو معمول کی بات ہے لیکن اگر آپ ایک مہنگی شرٹ خریدیں اور وہ قدرے کھلی نکل آئے تو گھبرانے کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ اسے بآسانی تنگ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ آپ کسی بھی کھلی شرٹ کو اپنے سائز کے مطابق کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ۔ طریقہ کچھ یوں ہے:
شرٹ کی پچھلی طرف دونوں اطراف کی عمودی سلائی کے ساتھ حسب ضرورت کپڑا فولڈ کر کے استری کر لیں۔
اب استری کی لکیر کے ساتھ ساتھ سلائی کر لیں۔
اسی طرح بازوؤں کی بھی اندرونی طرف سلائی کے ساتھ والی جگہ کو لمبائی کے رخ ضرورت کے مطابق فولڈ کر کے اس پر استری پھیر لیں اور پھر سلائی کر لیں۔
اس آسان عمل سے شرٹ جتنی چاہیں تنگ کی جا سکتی ہے۔
اس آسان عمل سے شرٹ جتنی چاہیں تنگ کی جا سکتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment