Tuesday, 2 December 2014

ایسی ایجاد جو آپ کو جھٹکے دے کر وزن قابو میں رکھے

    برمنگھم (نیوز ڈیسک) موٹاپے پر قابو پانے کیلئے خوراک میں کمی کرنے اور سخت ورزش کا سہارا لینے جیسی بے شمار تراکیب ا ستعمال کی جا چکی ہیں لیکن پہلی دفعہ بجلی کے جھٹکے سے موٹاپا روکنے کی ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے۔ منیش سیٹھی نامی سائنسدان نے کلائی پر پہننے والی ایک ایسی پٹی تیار کی ہے جو غیر صحت بخش غذاﺅں یا ضرورت سے زائد کھانے کی صورت میں بازو پر بجلی کا جھٹکا لگائے گی اور یوں رفتہ رفتہ دماغ میں یہ بات محفوظ ہو جائے گی کہ مضر صحت یا ضرورت سے زائد کھانے سے بچنا ضروری ہے۔
    سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس پٹی کی تیاری مشہور ماہر نفسیات پاولوو کے کلاسیکل کنڈیشننگ کے اصول کے مطابق کی گئی ہے جس میں منفی سرگرمیوں کو ناپسندیدہ محرک کے استعمال سے ختم کیا جاتا ہے۔ صحافی ای جے ڈکسن نے اس پٹی کے استعمال کے بعد بتایا کہ اس کا کرنٹ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی چمٹی کے ساتھ بازو کے بال کھینچ رہا ہو۔ اس برقی پٹی کو Pavlok کا نام دیا گیا ہے اور اس کے موجد کا کہنا ہے کہ اس میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ ناقص خوراک یا بسیار خوری کا پتا لگا کر جھٹکا لگاتی ہے۔ اسے اگلے سال سے 244 ڈالر (تقریباً 24400 پاکستانی روپے) میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.