Thursday, 4 December 2014

آئی فون سے بجلی کا جھٹکا، سوتی خاتون جان سے گئی

    شنگھائی (نیوز ڈیسک) چین میں موبائل فون سے بجلی کا جھٹکا لگنے پر نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔ اٹھارہ سالہ لڑکی کا تعلق صوبہ سنکیانگ سے تھا، اس کی بہن کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر واپس آئی تو اسے جلنے کی بو محسوس ہوئی۔ اس نے بہن کے بیڈروم میں دیکھا تو وہ مردہ پڑی تھی، اس کے جسم پر جلنے کے نشانات تھے اور قریب ہی اس کا iphone 4s جلا ہوا پڑا تھا۔ فورینزک سائنس ایسوسی ایشن آف چائنا کے ماہرین نے تسدیق کردی ہے کہ لڑکی کی ہلاکت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بھی ایک 23 سالہ چینی لڑکی iphone 5 سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی اور ایک مرد کی ہلاکت بھی اسی طرح ہوچکی ہے۔ پہلی دونوں ہلاکتوں میں موبائل فون کو چارجنگ کی حالت میں اٹھانے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ اسے غیر معیاری چارجر سے چارج کیا جارہا تھا۔ حالیہ واقع کے بارے میں ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپل کا اصل چارجر استعمال کیا جارہا تھا یا کوئی غیر معیاری چارجر استعمال ہورہا تھا۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.