Thursday, 4 December 2014

ایسی لڑائی آپ نے کبھی نہ دیکھی ہو گی

    نیویارک (نیوز ڈیسک) سانپوں کی دہشت اور زہریلے پن کے بارے میں تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن کیا کبھی آپ نے سانپ کھانے والے سانپ کے بارے میں سنا ہے؟ شمالی امریکہ میں پایا جانے والا انڈیگو سانپ، جو کہ اپنے چمکدار نیلے رنگ کی وجہ سے دیکھنے میں خاصا خوبصورت نظر آتا ہے، دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کو اپنی خوراک بناتا ہے۔
     یہ شمالی امریکہ کا سب سے لمبا سانپ ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 10 فٹ تک ہوتی ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں اس نیلے شکاری کو خطرناک زہر والے ڈائمنڈ بیک ریٹل سنیک کو ہضم کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ اپنے شکار کو سر سے دبوچ لیتا ہے اور نیم بے ہوش کرنے کے بعد اسے آہستہ آہستہ نگلنا شروع کر دیتا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بہت بڑے سانپ کو ثابت نگل جاتا ہے۔ اگرچہ ریٹل سنیک انتہائی زہریلے ہوتے ہیں لیکن انڈیگو پر اس زہر کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سانپوں کا شکاری یہ سانپ زیادہ زہریلا نہیں ہوتا اور چونکہ یہ زہریلے سانپوں کو کھاتا ہے اس لیے اسے انسانوں کا دوست سمجھا جاتا ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.