Saturday, 6 December 2014

رنگ گورا کرنے کے آزمودہ گھریلو نسخے

    لاہور (نیوز ڈیسک) گورا رنگ خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے مگر اکثر اوقات اس کے حصول کی کوشش میں بازاری کریموں اور لوشنوں کا استعمال بدصورتی اور جلدی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
    اگر آپ رنگ گورا کرنا چاہیں تو یہ انتہائی سادہ اشیاءکے استعمال سے ممکن ہے مگر اس کام میں جلد بازی نہ کریں بلکہ صبر کے ساتھ ان اشیاءکا استعمال جاری رکھیں۔
    -1 سخت دھوپ سے بچیں اور روزانہ تقریباً آٹھ گلاس پانی پینے کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں اور ورزش پر توجہ دیں۔ سونے سے پہلے چہرے اور گردن کو اچھی طرح دھوئیں۔
    -2 ایک چمچ دہی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر رات کے وقت کریم کے طور پر استعمال کریں۔
    -3 پکے ہوئے پپیتے کو مسل کر اس میں دہی اور لیموں کا رس ملائیں اور 20 سے 30 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں۔
    -4 دو سے تین سٹرابیری کو مسل کر اس میں چند قطرے شہد اورلیموںکا رس ملائیں۔ اس آمیزے کو 15 سے 20 منٹ تک چہرے پر لگائے رکھنے کے بعد دھو لیں۔
    -5 کیلے مسل کر تقریباً 20 منٹ کیلئے جلد پر لگائیں۔
    -6 جئی ابال کر مسل لیں اور اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں، اسے جلد پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں۔
    -7 کچے ناریل کا پانی بھی رنگ گورا کرنے کیلئے بہت مفید ہے اسے جلد پر تقریباً 15 منٹ کیلئے لگائیں، یہ داغ دھبے بھی ختم کرتا ہے۔
    -8 ایک چمچ زیرے کو پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس کے ساتھ چہرے کو اچھی طرح دھوئیں۔
     اور اگر آپ ان میں سے کوئی بھی ترکیب استعمال نہ کر پائیں تو بس اتنا کریںکہ لیموں کو کاٹ کر اس کے آدھے حصے کو جلد پر دائروںکی صورت میں ا ٓہستہ آہستہ پھیرتے رہیں۔ یہ بڑے بڑے نسخوں سے زیادہ مفید ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.