سرینگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ میں حریت پسندوں نے کٹھ پتلی اسمبلی الیکشن کے بائیکاٹ کی اپیل کر رکھی ہے، جو بھی امیدوار کاغذات نامزددگی جمع کروانے آتے ہیں ،آزادی کے متوالے ان پر پتھراﺅ کرتے ہیں اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبدللہ کو بھی ایسی صورتحال کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے ایک امیدوار کے ساتھ اسکے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد ڈی سی آفس سے باہر نکلے تو باہر کھڑے جے کے ایل ایف اور دیگر حریت جماعتوں کے کارکنوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دئیے،نوجوانوں نے عمر عبداللہ اور اس کی کٹھ پتلی حکومت کیخلاف بھی نعرے بازی کی ،پر جوش کشمیریوں کو ٹھنڈا کرنے میں ناکامی پر عبدللہ نے وہاں سے بھاگ جانے میں ہی بہتری سمجھی ،مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد اسمبلی کا الیکشن مراحل میں ہونا ہے، پہلے مرحلے میں پندرہ سیٹوں کیلئے پولنگ آج ہونے جا رہی ہے.
0 comments:
Post a Comment