Friday, 7 November 2014

جاب انٹر ویو میں تنخواہ کے سوال کا بہترین جواب


    لندن(نیوزڈیسک)نوکری کے حصول کے لئے کبھی نا کبھی انٹرویو دینے کا اتفاق ہم سب کو ہی ہوتا ہے۔ انٹرویو کے دوران کئی طرح کے سوالات پوچھے جاتے ہیں لیکن ایک سوال ایسا ہے جو ضرور پوچھا جاتا ہے کہ ’آپ تنخواہ کتنی لیں گے؟‘ اس سوال کے جواب لوگ مختلف انداز میں دیتے ہیں ،اگر اس سوال کا غلط جواب دے دیا جائے توبنے بنائے معاملات خراب ہوجاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اس سوال کے بہترین جواب بتائیں گے تا کہ اگر آپ اگلی بار کسی انٹرویو میں جائیں تو معاملات آپ کے حق میں سازگار رہیں۔ 
    آپ کی ہر ممکنہ کوشش ہونی چاہئے کہ انٹرویو کرنے والاتنخواہ کے سوال سے جتنا دور رہے بہتر ہے لیکن اگر وہ واضح طور پر یہ سوال کر بیٹھے تو ایسے موقع پرآپ کو بات چیت کا رخ تبدیل کردینا چاہئے۔مثال کے طور پر آپ اپنی موجودہ کمپنی کے بارے میں بات شروع کردیں۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ اس سوال کا جواب تب آزادنہ دیں گے جب انٹرویو کرنے والوں کو یقین ہوجائے گاکہ میں اس نوکری کے لئے انتہائی موزوں انتخاب ہوں۔ اس طریقے سے آپ کو یہ علم بھی ہو سکے گا کہ آپ کمپنی کے لئے کتنے اہم ہیں اور آپ کو اس نوکری کے لئے تنخواہ کا اندازہ ہو سکے گا۔لیکن اگر پھر بھی آپ سے دوبارہ سوال کیا جائے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ ’میری موجودہ تنخواہ ’’اتنی ‘‘ہے جبکہ میرا تجربہ اور تعلیم کافی زیادہ ہے ۔ویسے آپ کی اس پوزیشن کی رینج کیا ہے؟‘
    بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ انٹرویو لینے والے شروع میں ہی پوچھ لیتے ہیں کہ آپ کی موجودہ تنخواہ کیا ہے۔ اس موقع پر آپ اپنی تنخواہ بتانے سے ہر ممکنہ گریز کریں اور جواب میں اپنی پروفیشنل مہارت اور تعلیم کی بات کرتے ہوئے کہیں کہ آپ کو اپنی موجودہ نوکری اورکمپنی پسند ہے لیکن آپ کی تنخواہ کم ہے لہذا اگر آپ کو کوئی ایسی تنخواہ آفر کی جائے جو آپ کی مہارتوں کے مطابق ہو تو آپ یقینااپنی نوکری تبدیل کرنے کا سوچیں گے۔
    ان تمام ممکنات میں سے کسی ایک کا آپ کو انٹرویو کے دوران سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن آپ کو تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین جواب کا انتخاب کرنا ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.