Wednesday, 26 November 2014

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سرقلم


    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران سر قلم کیے جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صوبے دمام میں پاکستانی شہری سیف الرحمان کا منشیات سمگلنگ کیس میں سر قلم کردیا گیا ۔ سعودی حکام کے مطابق سیف الرحمان منشیات کی بڑی مقدار اپنے پیٹ میں چھپاکر سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس کی سزادی گئی۔
    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال معاشرے اور فرد واحد دونوں کے لئے نقصان دہ ہے اس وجہ سے حکومت مکمل طور پر ملک سے منشیات کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.