Sunday, 26 October 2014

دبئی میں مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی ترغیب دینے کےلئے قیمتی انعامات کا اعلان

دبئی (ویب ڈیسک)دبئی میں مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی ترغیب دینے کےلئے قیمتی انعامات کا اعلان کیا گیا ہے،انتظامیہ یکم نومبر کو پبلک ٹرانسپورٹ ڈے پر چار کلو گرام سونا بطور انعام ان مسافروں میں تقسیم کرے گی جو کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کو اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی جانب راغب کرنا ہے، ان انعامات کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکار ڈاکٹر یوسف العلی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دبئی کے لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں اور صرف 13 فیصد لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

Mr.Victorious Jafar Wattoo

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.