لاہور (نیوز ڈیسک) مشہور ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن سکائپ نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کے صارفین کیلئے نیا فیچرز متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب کسی بھی ”آف لائن“ شخص کو تصاویر بھیجی جا سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سکائپ کے اس نئے فیچر کے تحت اب کوئی بھی شخص اپنے ایسے دوستوں یا رشتہ داروں کو تصویری پیغام بھیج سکے گا جو آف لائن ہوں گے اور ان افراد کے آن لائن ہوتے ہی انہیں یہ پیغام موصول ہو جائے گا۔
کچھ ماہ قبل سکائپ نے سمارٹ فونز صارفین کیلئے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت ویڈیو کالنگ کے دوران صارف ویڈیو کو بند کئے بغیر ہی کوئی بھی دوسری ایپلی کیشن استعمال کر سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس فیچر کو پسند کیا تھا کیونکہ سمارٹ فونز پرسکائپ استعمال کرنے کے دوران بہت سے لوگ باقی ایپلی کیشنز کو بھی استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سکائپ کا یہ نیا فیچر بہترین قدم ہے جسے متعارف کرا کر سکائپ دوسری آڈیو، ویڈیو کالنگ اور چیٹنگ کی سہولت دینے والی ایپلی کیشنز کا مقابلہ کر سکے گا۔
0 comments:
Post a Comment