Tuesday, 2 December 2014

جہاز میں سفر پر کونسی سیٹ کا انتخاب کر نا چاہیے؟نہایت مفید معلومات


    سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اگر آپ بس یا جہاز کے سفر کے دوران کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آئندہ ضرور اس کے لئے بھرپور کوشش کریں۔ امریکہ میں یونیورسٹی آف ایریزونا کے مائیکرو بائیولوجسٹ چک گیربا کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو سیٹیں کھڑکی سے دور ہوتی ہیں، یعنی درمیانی راستے کے ساتھ ساتھ نصب سیٹیں، ان پر بیٹھنے والے بیماریوں کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔
    وہ وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیٹوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے لوگ اکثر توازن برقرار رکھنے کے لئے ان پر ہاتھ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر جراثیموں کی تعداد نسبتاً زیادہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بطور مثال 2008ءمیں بوسٹن سے لاس اینجلس جانے والی پرواز میں نورو وائرس نامی جراثیم کے پھیلنے کا ذکر کیا ہے۔ یہ جراثیم زیادہ تر ان لوگوں میں پایا گیا جو درمیانی راستے کے اطراف واقع سیٹوں پر بیٹھے تھے جبکہ کھڑکیوں کی طرف واقع سیٹوں پر بیٹھنے والے زیادہ تر مسافر وائرس سے محفوظ رہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.