بیجنگ(نیوز ڈیسک) سال 2014میں بالآخر وہ کام ہو گیا ہے کہ جس کی پیشن گوئی تاریخ دان اور معیشت دان کئی دہائیوں سے کر رہے تھے،چین امریکا کو پیچھے چھوڑتا ہوا دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔
امریکا کے پاس یہ اعزاز تقریباً ڈیڑھ صدی سے تھا لیکن اس سال کے اختتام تک چین کی مجموعی معاشی پیداوار 17.6 کھرب ڈالر ہو جائے گی جبکہ اس کے مقابلے میں امریکا صرف 17.4 کھرب ڈالر پر کھڑا ہو گا۔ چین نے یہ پیش رفت انتہائی تیزی سے کی ہے کیونکہ 1980 میں چینی معیشت امریکی معیشت کا صرف دسواں حصہ تھی جبکہ سال 2000 میں بھی امریکی معیشت چینی معیشت سے تین گنا بڑی تھی۔
اب چین کی معیشت دنیا کی کل معیشت کا 16.5فیصد ہو گئی ہے۔ امریکا نے 1872 میں برطانیہ سے یہ اعزاز چھینا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ نے 1870میں یہ اعزاز چین ہی سے چھینا تھا۔
0 comments:
Post a Comment