Wednesday, 26 November 2014

خاتون سے فحش حرکات ، لوٹ مارکرنیوالے چار پولیس اہلکار معطل ، مقدمہ درج


    لاہور (ویب ڈیسک) گجر پورہ تھانے کے 4 اہلکاروں کو ڈی آئی جی نے خاتون سے فحش حرکات کرنے کے بعد ڈکیتی کرنے کے الزام میں معطل کرکے مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو میاں عرفان بشیر نامی شخص نے درخواست دی کہ اس کی بیوی کو گجر پورہ پولیس کے اہلکاروں نے دوران ڈرائیونگ روکا اور اس کی گاڑی میں بیٹھ کر فحش حرکات شروع کردیں اور ڈیڑھ گھنٹہ تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد موبائل فون سے تصاویر بنائیں اور دس ہزار روپے لوٹ لئے۔ ڈی آئی جی نے انکوائری کے بعد گجر پورہ تھانے کے اہلکار شاہد علی، غلام مرتضیٰ، اسد ظہور اور شبیر احمد کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔
    ذرائع نے بتایاکہ محافظ اہلکاروں نے خاتون سے رقم کا مطالبہ کیا جس پر خاتون نے رقم دے کر اپنی جان چھڑائی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکار محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں جن کا محکمہ پولیس سے کوئی تعلق نہیں رہناچاہئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اس سلسلہ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اہلکاروں کو ہدایت کریں کہ شہریوں سے چیکنگ کی آڑ میں بدتمیزی نہ کریں اورخاص طور پر خواتین کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.