Friday, 7 November 2014

کیا آپ کو معلوم ہے انٹر نیٹ کا کل وزن کتنا ہے ؟


     سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کے ذریعے ہم روزانہ لاتعداد معلومات حاصل کرتے ہیں جن میں الفاظ ، تصاویراور ویڈیوز بھی شامل ہوتی ہیں۔ امریکہ کے ایک سائنسدان نے اس دل چسپ سوال پر غور کیا کہ دنیا بھر میں پھیلے انٹرنیٹ یعنی الیکٹرانوں کی صورت میں دوڑتی لہروں کا کل وزن کتنا ہو گا۔ 
    اگرچہ روزانہ دنیا کے اربوں انسان ان غیر مرئی لہروں کے ذریعے کروڑوں فائلیں ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں لیکن سائنسدان نے اس سوال کا جو جواب نکالا وہ بہت حیران کن ہے۔ 
    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے کمپیوٹر ماہر پروفیسر جان کو بیا ٹووٹز کے مطابق ہمارے انٹرنیٹ کا وزن ایک سٹرابیری کے وزن کے برابر ہے۔یقیناً یہ بات حیران کن لگتی ہے لیکن پروفیسر جان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی معلومات الیکٹرانوں کی صورت میں سفر کرتی ہیں جن کا وزن غیر معمولی حد تک کم ہوتا ہے۔
    اگر کسی بھی وقت رواں دواں تمام الیکٹرانوں کا وزن اکٹھا کیا جائے تو وہ بڑے سائز کی سٹرابیری یا ایک انڈے کے برابر ہو گا۔
    اس حساب کے لئے آئن سٹائن کی مشہور مساوات کو استعمال کیا گیا جس کے مطابق مادے اور توانائی کو آپس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ حساب 2006 کے انٹرنیٹ کے متعلق کیا گیا اور چونکہ اب اس کا پھیلاو¿ب بہت بڑھ چکا ہے تو عین ممکن ہے کہ اب انٹرنیٹ کا وزن دو انڈوں کے برابر ہو چکا ہو۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.