نیویارک(نیوز ڈیسک)جدید طرز زندگی میں ہر قسم کی مصنوعات میں کیمیکل پائے جاتے ہیں جن میں سے متعدد مضر صحت بھی ہیں لیکن ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گاکہ ATMسے نکلنے والی رسید یا شاپنگ سنٹر میں تیار کیا جانے والا پرنٹ شدہ بل خطرناک کیمیکل سے بھر پور ہوتا ہے ۔امریکہ میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ATMکی رسید ،شاپنگ سنٹر وں کی پرنٹ کی گئی رسید اور کئی کھانے کی اشیاءکے ڈبوں کے کاغذ میں Bisphenol-Aنامی کیمیکل کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو نمونیا ،ذیابیطس ،موٹاپے اور کینسر جیسی بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے
۔سائنسی جریدے Plos oneمیں بتایا گیا ہے کہ اکثر مغربی ممالک میں اس کیمیکل پر پابندی لگ چکی ہے لیکن پرنٹ شدہ رسیدوں کے کاغذ میں اسےاستعمال کیا جارہاہے ۔ہاتھوں پر صابن یا جلد پر سن سکرین جیسی چیزوں کے اثرات موجود ہونے پر یہ کیمیکل مزید تیزی کے ساتھ جسم میں جذب ہوجاتا ہے اور خصوصاً ریسٹورنٹ میں اس کا خطرہ اور بھی بڑھ جاتاہے کیونکہ وہاں ہم رسیدوں کو ہاتھ لگانے کے ساتھ عموماً کچھ کھا بھی رہے ہوتے ہیں ۔ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کیمیکل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے۔

0 comments:
Post a Comment