اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈین شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اتوارکے روز طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا جس میںمسلم لیگ (ق)، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور عوامی تحریک کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں طاہرالقادری کی دہری شہریت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر عوامی تحریک کے سربراہ نے اپنے اہم فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اگر دہری شہریت قربان کرنا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے کیونکہ وہ ملک میں تبدیلی کیلئے آئے ہیں اور اب اپنے عوام سے وعدہ بھی کرچکا ہیں کہ اب اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment