Friday, 5 December 2014

عالمی بینک نے بھی پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات بڑھنے کی تصدیق کردی

     اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی بنک نے جنوبی ایشیا میں عدم مساوات اور غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں امیر اور غریب طبقے کے درمیان عدم مساوات بڑھ رہی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق عوام کی بنیادی سہولتوں پر زیادہ توجہ دینے، صحت و تعلیم کے شعبے پر زیادہ فنڈز خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ دیہی علاقوں کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کا معیار ٹھیک نہیں۔ قدرتی آفات کے نتیجے میں دیہی آبادی زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افراد بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے، پاکستان میں غریب لوگ متوسط طبقے کے مساوی ٹیکس دیتے ہیں، پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں ٹیکس چوری کا رجحان عام ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.