لاہور (نیوز ڈیسک) مسوڑھوں سے خون آنا عام پایا جانے والا مسئلہ ہے اور اگرچہ اس کا بہتر حل تو یہی ہے کہ دانتوں کے ڈاکٹر سے بلاتاخیر رابطہ کیا جائے لیکن آپ کچھ گھریلو اشیاءکے استعمال سے نہ صرف اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں بلکہ دانتوں کی عمومی صحت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔
٭ لونگ کا تیل
دانتوں کی حفاظت کیلئے لونگ کا استعمال مجرب نسخہ ہے۔ تھوڑا سا لونگ کا تیل لے کر دانتوں پر اچھی طرح ملیں یا ایک یا دو لونگ دانتوں میں رکھ کر چبائیں۔
٭ ایلوویرا
ایلوویرا کے گودے کو مسوڑھوں پر ملیں اور کچھ دیر کے بعد کلی کرلیں۔
٭ دانتوں کی صفائی
اگر دن میں دو بار دانت صاف کئے جائیں اور خصوصاً ڈینٹل فلاس کے ذریعے صفائی کی جائے تو مسوڑھوں سے خون آنے کے مسئلے سے بچا جاسکتا ہے۔
٭ پھل و سبزیاں
ان کا استعمال نہ صرف عمومی صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ ان میں موجود وٹامن اور معدنیات مسوڑھوں کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔
٭ نمک کے غرارے
نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے گلے، منہ، دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی ہوتی ہے اور مسوڑھوں سے خون آنے کا مسئلہ ختم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment