اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے پارٹی کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی کے لیے انتہائی سخت لفظ کا استعمال کیا۔یہ انکشاف معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے اپنے حال ہی میں لکھے ہوئے کالم میں کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین احمد کی سرگردگی میں قائم کمیٹی نے مارچ میں نئے پارٹی الیکشن کرانے کی سفارش کی ہے ۔پارٹی کے بعض ذمہ دار عہدیداروں کے مطابق عمران خا ن اس پر ناراض ہوئے ۔تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ ناراض تو وہ چوہدری اعجازاوربعض منصب داروں کے ساتھ بھی ہیں ۔شاہ محمود کے لیے کپتان نے ایک بہت ہی سخت لفظ کا استعال کیا جو لکھا نہیں جا سکتا۔
0 comments:
Post a Comment