لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) دنیا ئے موسیقی کی بے تاج ملکہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا کہ ایک مشہور میوزک پروڈیوسر نے 19 سال کی عمر میں ان کی عصمت دری کر دی۔ لیڈی گا گا کی شہرت ، مقبولیت، دولت اور حیثیت کو دیکھتے ہوئے کسی نے سوچا بھی تھا کہ وہ وہ اس قسم کے ظلم کا شکار رہ چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح اس بات پر یقین نہیں کر پا رہے۔
گلوکارہ نے مشہور پروگرام ’ہارورڈ سٹرن شو‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نو عمری میں بہت بھولی بھالی لڑکی تھیں اور میوزک کے شوق کی وجہ سے جب وہ ایک مشہور پروڈیوسر کے پاس گئیں تو اس کی ہوس کا نشانہ بن گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پروڈیوسر کی عمر ان سے 20 سال زیادہ تھی اور وہ اپنی معصومیت کی وجہ سے نہیں جانتی تھیں کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
لیڈی گاگا کے اس انکشاف کے بعد مشہور میوزک پروڈیوسر ڈاکٹر لوک مصیبت میں پڑ گئے ہیں کیونکہ ایک مشہور وکیل مرک گیراگوس نے دعویٰ کیا ہے کہ عصمت دری کرنے والا درندہ وہی ہے، جبکہ ڈاکٹر لوک اور لیڈی گاگا کے نمائندگان نے اس بات کی تردید کی ہے۔

0 comments:
Post a Comment