بیجنگ(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں نئی نئی ایجادات کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں اور لمبے لمبے معاہدوں پر دستخط ہوتے ہیں پھر جاکر وہ اشیاءلوگوں کے ہاتھ میں آتی ہیں ۔کیا ہی اچھا ہو کہ انسان بڑی بڑی اشیاءخود ہی گھر پر تیار کرلے۔ کہنے کو یہ خواب لگتا ہے لیکن ایک چینی کسان نے گھر میں آبدوز بنا کر دنیا کو حیران کردیا ہے ۔
سالہ ٹین ینگ کبھی بھی سکول نہیں گیا اورمرغیاں پال کر اپنی گزر اوقات کرتا ہے۔ اس نے حال ہی میں ایک ایسی آبدوز بنائی ہے جو آٹھ میٹر تک کی گہرائی میں جاسکتی ہے۔ٹین نے تمام اشیاءاپنے گھر سے استعمال کی ہیں جب کہ اسے کچھ اشیاءبازار سے بھی خریدنی پڑی ہیں اور اس کا ڈیزائن بھی اس نے اپنے ذہن میں بنا کر اس پر کام شروع کیا۔اس کا کہنا ہے کہ اسے بنانے میں 5,000ڈالر (تقریباًپانچ لاکھ روپے)لگے ہیں اور یہ با آسانی آٹھ میٹر گہرے پانی میں جاسکتی ہے لیکن اگر اسے مزید سرمایہ مل جائے تو وہ 30سے 50میٹر گہرے پانی میں آبدوز کو لے جا سکتا ہے۔ دیکھنے میں یہ آبدوز بالکل عام سی شے نظر آتی ہے جسے چلانے کے لئے پانچ بیٹریوں (گاڑی والی )کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ تاروں کے ذریعے مختلف کنٹرولز کو ملایا گیا ہے۔ٹین کا کہنا ہے کہ وہ اگلی بار کوشش کرے گا کہ ایسی آبدوز بنائے جو مزید گہرے پانی میں چلی جائے لیکن اس کے آٹھ سالہ بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے گھر کی تمام اشیاءبیچ کر آبدوز بنانے میں لگا دی ہیں اور اب ہمارے گھر میں کچھ بھی نہیں جو ہم اتنے بڑے منصوبے کو شروع کریں۔
0 comments:
Post a Comment