لندن(نیوز ڈیسک) سلطنت برطانیہ ایک وقت پر دنیا کی سب سے بڑی سلطنت تھی لیکن اس کے خاتمے کے تقریباً ڈیڑھ صدی بعد بھی برطانوی شاہی خاندان کو دنیا میں عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، مگر شاہی خون میں ناجائزخون کی ملاوٹ کے انکشافات نے اس پر اہم سوال اٹھا دیا ہے۔
تقریباً چار صدیاں قبل انگلینڈ پر حکمرانی کرنے والے رچرڈ سوئم کی باقیات 2012 میں لائسسٹر شہر میں دریافت ہوئیں۔ بعد ازاں جب کچھ تاریخ دانوں اور دیگر ماہرین نے اس بات کی تصدیق کرنے پر زور دیا تو تو اس سائنسدان نے ان باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا اور پہلے سے موجود رچرڈ سوئم کی والدہ کے ڈی این اے سے ملا کر دیکھا تو تصدیق ہو گئی کہ وہ اسی کا بیٹا تھا۔
لیکن جب اس کے والد کے ڈی این اے کا جائزہ لیا گیا تو ڈی این اے مختلف نکل آ یا۔ جب مزید تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ یہ مسئلہ تو بہت ہی سنجیدہ ہے کیونکہ کسی کو معلوم ہی نہ تھا لیکن یہ حقیقت تھی کہ شاہی خاندان میں ایک بچہ ناجائز تعلقات سے پیدا ہوا تھا اور اس کا باپ شاہی خاندان سے نہ تھا۔ شاہی خاندان میں اس عظیم ملاوٹ کا انکشاف ہونے کے بعد اگلی نسل اور ان کا بادشاہی کا حق بھی مشکوک ہو گیا۔ اس انکشاف کے بعد یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ اب شاہی خاندان کی عزت کی کیا حیثیت ہے۔
0 comments:
Post a Comment