Thursday, 4 December 2014

ٹونی بلیئر نے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرلیا

    لندن (ویب ڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم ٹوبی بلیئر کی جانب سے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 21 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے لکھا ہے کہ ٹونی بلیئر اور پیٹرو سعودی نامی آئل کمپنی کے درمیان معاہدہ نومبر 2010ءکو طے پایا جس کے تحت انہیں 41 ہزار پاﺅنڈ ماہانہ اور کسی بھی کمپنی سے کامیاب ڈیل کرانے پر 2 فیصد کمیشن دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ اخبار کے مطابق افشا ہونے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹھیکہ نومبر 2010ءکو ٹونی بلیئر ایسوسی ایٹس اور پیٹرو سعودی کے درمیان طے پایا۔ اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم نے اس ٹھیکے کیلئے چین کے ساتھ اپنے رابطوں کے علاوہ سینئر سیاسی حکام سے اپنے تعلقات کا بھی حوالہ دیا۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.