کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش ’ آئیڈیاز 2014‘ کے دوران پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں تیار کردہ سنائپر گن ’ عضب‘ پیش کر دی گئی۔ آرڈیننس فیکٹری میں پاکستان آرمی کی طرف سے تیار کردہ یہ گن 4 کلوگرام وزنی ہے جو 4کلومیٹر تک نشانہ لگا سکتی ہے۔ اس گن میں لیزر نصب کئے گئے ہیں جس کے سبب 800 میٹر تک کے فاصلے پر موجود ہدف کو نشانہ بنانے میں غلطی کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے اس سنائپر گن کی خریداری میں خصوصی دل چسپی کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ آرڈیننس فیکٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بندوق کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے جس میں استعمال ہونے والی گولیاں بھی پاکستان میں ہی تیار کی جا رہی ہیں جبکہ اس کو آپریشن ضرب عضب کے شہداءکے نام کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment