نیویارک(نیوز ڈیسک) یوٹیوب ویب سائیٹ پر ایک سے بڑھ کر ایک مقبول ویڈیو آ چکی ہے لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے کہ جسے اتنی بار دیکھا گیا ہے کہ یوٹیوب کی گنتی ہی ختم ہو گئی اور بالآخر ویب سائیٹ کو اس ویڈیو کیلئے اپنا گنتی کا نظام ہی تبدیل کرنا پڑ گیا۔
فیس بک ویڈیو شیئرنگ یو ٹیوب کیلئے خطرہ بن گئی:تحقیق جاننے کے لئے کلک کریں
یہ مقبول ترین ویڈیو ساوتھ کوریائی گلوکار اور نغمہ نگار سائی (Psy) کا مشہور زمانہ گانا گنگنم ( Gangnam style ) ہے جسے اب تک دو ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ یوٹیوب کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کسی ویڈیو کو اتنی مرتبہ دیکھا جائے گا لہذاٰ گنتی کو شمار کرنے کیلئے 32 bit پر مشتمل نمبر کی گنجائش رکھی گئی تھی، جو کہ گنگنم ویڈیو دیکھنے والوں کو شمار کرنے کیلئے ناکافی پڑ گئی۔
جب یہ بیان جاری ہوا تو اس وقت اسے 2,147,483,647 مرتبہ دیکھا جا چکا تھا۔ یوٹیوب نے یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے نمبر میں لگائے گئے کومے ختم کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے اب زیادہ بڑی ویلیو والا نمبر سٹور کیا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو 2012 میں جاری کی گئی لیکن تاحال اس کی مقبولیت بے پناہ ہے۔

0 comments:
Post a Comment