Monday, 27 October 2014

قرض کے بوجھ تلے دبنے سے بچنے اور باہر نکلنے کے لیے انتہائی مفید تجاویز

ممبئی (نیوز ڈیسک) اگر آپ قرض خواہوں میں پھنسے ہوئے ہیں تو زندگی اجیرن ہے اور اگر آپ اسی مصیبت سے بچے ہیں تو سمجھ لیں کہ زندگی خوشگوار ہے۔ اس ضمن میں اس بات کا خیال رکھیے گا کہ اگر آپ کے پاس بنیادی ضروریات زندگی کے لئے پیسے نہیں ہیں، آپ بل دینے کے قابل نہیں، آپ کو کھانا بھی خریدنا ہے، آپ کے جسم ڈھانپنے کے لئے مناسب کپڑوں کی بھی ضرورت ہے تو ایسی صورت میں آپ کا دھیان صرف ان چیزوں کے حصول کی طرف رہے گا اور آپ کسی بھی سماجی تقریب میں جانے کا نہیں سوچیں گے
اور اگر آپ ایسی دنیا کا حصہ بننا چاہیں گے تو یقیناً آپ کو قرضہ لینا پڑے گا جو بعد ازاں آپ کی زندگی کو جہنم بنادے گا لیکن کوئی بھی سمجھدار اس دلدل میں پھنسا نہیں چاہے گا۔ اس ضمن میں درج ذیل عوامل کو مدنظر رکھیں:
-1 اپنی تنخواہ کے مطابق بجٹ بنائیں کم از کم 30 فیصد ماہانہ بچت ضرور کریں۔
-2 بنکوں سے رابطے میں رہیں اور وقتاً فوقتاً بہترین شرح سود کا پوچھتے رہیں جہاں مناسب شرح ملے قرضہ لے کر اپنی ضروریات کو پورا کرکے زندگی کی روٹین کو متعدل بنائیں۔
-3 کسی بھی متوقع مالی مواقع کو نظر انداز رکھیں، صرف اپنے بجٹ میں گزارہ کریں۔
-4 ایک دوسرا سیونگ پلان بھی ہونا چاہیے، اگر کہیں سے اچانک آمدنی ہوجاتی ہے تو اسے بھی بجت کے خانے میں جمع کرادیں۔
-5 اپنی آمدنی سے کچھ بچا کر ہر ماہ اپنی پسند کی کوئی نہ کوئی چیز خریدنے کی عادت ڈالیں۔ محدود بجٹ میں سب کچھ ایک ہی مرتبہ نہیں آسکتا۔
-6 شاپنگ کرتے وقت خریدی جانے والی چیز کی افادیت کا جائزہ لیں۔ اگر غیر ضروری پر آتا ہے تو مت خریدیں اور ہر ماہ میں کم از کم 3 مرتبہ اپنے اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں۔
-7 اگر پیسے نہیں ہیں تو شاپنگ مال جانے کی بجائے گھر پر بیٹھ کر کوئی فلم دیکھ لیں، روایتی صفائی سے ہٹ کر گھر کی صفائی شروع کردیں، مطلب اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔

Mr.Victorious Jafar Wattoo

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.