اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر سفر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اکر م شیخ ایڈووکیٹ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گا ہ پہنچے تو وہاں موجود میڈیا یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سابق چیف جسٹس کی سرکاری گاڑی مرسڈیز پر کوئی نمبر موجود ہی نہیں تھی ۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد الاٹ کی گئی بلٹ پروف گاڑی کونمبر GD0341 الاٹ ہو ا تھا لیکن ان کی گاڑی پر کو ئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کی پچھلی جانب ایک چھوٹے سے سٹیکر پر گاڑی کا نمبر لکھا ہو ا جو بہت سی جگہوں پر ان کے کام آتا ہے لیکن ان کی گاڑی پرکوئی باقاعدہ نمبر پلیٹ موجود نہیں ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں ہی سفر کرتے ہیں لیکن سیکیورٹی ساتھ ہونے کی بنا پر انہیں روکا نہیں جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری قواعدو ضوابط پر چلنے والے چیف جسٹس کے طور پر مشہور تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے احکامات ماننے سے بھی انکار کیا تھا ۔
اکرم شیخ ایڈ ووکیٹ کی اہلیہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ لگانا سیکیورٹی پر مامور افراد کا کام ہے ان کا نہیں ،انکا ان معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

0 comments:
Post a Comment