لاہور (نیوز ڈیسک) انگلیوں کے پٹاخے بجانا ایک پرلطف کام سمجھا جاتا ہے لیکن اکثر لوگ چاہنے کے باوجود ایسا کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ یہ بات بہت مشہور ہے کہ یہ پٹاخے انگلیوں کے جوڑوں کو کمزور کرتے ہیں اور جوڑوں کے درد کا باعث بنتے ہیں۔ اگر اب آپ کا دل انگلیوں کے پٹاخے بجانے کو کرے تو آپ بے فکر ہو کر ایسا کریں کیونکہ یہ بات بے بنیاد ہے اور اس عمل سے انگلیوں کے جوڑوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
ہر انگلی میں تین ہڈیاں ہوتی ہیں جن کے درمیان انہیں آپس میں جوڑنے والے لگمنٹ اور ٹینڈن ہوتے ہیں۔ ان جوڑوں کو سائنوویٹل کیپسول نے ڈھانپ رکھا ہوتا ہے جس میں آکسیجن، نائٹروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی گیسیں ہوتی ہیں۔ جب آپ انگلی کو کھینچتے ہیں تو اس کیپسول میں گیس کا دباﺅ کم ہو جاتا ہے اور ایک بلبلہ بن کر پھٹتا ہے جس سے پٹاخے کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ حال ہی میں 300 لوگوں پر کی گئی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پٹاخے بجانے سے انگلیوں کے جوڑوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا البتہ اگر زیادہ دباﺅ پڑنے سے لگمنٹ زخمی ہو جائے تو انگلیوں کی گرفت قدرے ڈھیلی پڑ سکتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment