Thursday, 4 December 2014

ایڈزکا وائرس اپنی قوت کھو رہا ہے،آکسفورڈ یونیورسٹی کا انکشاف

 لندن (خصوصی رپورٹ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ایچ آئی وی انفیکشن کو ایڈز کا مرض بننے میں دیر لگ رہی ہے اور اس تبدیلی کے باعث اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیسے جیسے ایچ آئی وی کے وائرس میں تبدیلی آتی جائے گی ویسے ویسے یہ وائرس بے ضرر ہو جائے گا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس قوت مدافعت سے بچنے کا ماہر ہے لیکن چند بار یہ ایسے جسم میں داخل ہوتا ہے جس کی قوت مدافعت بہت مضبوط ہوتی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر فلپ گولڈر کا کہنا ہے ’جب وائرس ایسے جسم میں داخل ہوتا ہے تو یا تو حتم ہو جاتا ہے یا پھر زندہ رہنے کے لئے اپنے آپ میں تبدیلی لاتا ہے اور اگر یہ وائرس اپنے آپ میں تبدیلی لاتا ہے تو اس کی قیمت بھی ادا کرنی ہوتی ہے۔ پروفیسر فلپ گولڈر کا کہنا ہے ہم اس وائرس کا ارتقا دیکھ رہے ہیں اور یہ عمل کس قدر تیزی سے ہو رہا ہے حیرت انگیز ہےرسٹی کی ٹیم کی جانب سے کی جانی والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایچ آئی وی کے وائرس کی شدت میں کمی آئی ہے اور یہ وائرس انسانی قوت مدافعت کے لحاظ سے ڈھل رہا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس میں مرض پھیلانے کی قوت کم ہونا شروع ہو گئی ہے ،ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایچ آئی وی وائرس ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے جس کے باعث یہ کم مہلک ہو رہا ہے اور اس میں مرض پھیلانے کی قوت کم ہو رہی ہے۔

Mr.Victorious Jafar Wattoo

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.