Thursday, 4 December 2014

وہ غذا ئیں جو آپ کے جگر کو زہریلے مواد سے پاک بنائیں

    لندن(نیوزڈیسک)انسان کے جسم میں موجود ہرعضو کی اپنی اہمیت ہے لیکن انسانی جگر کا کام تمام اعضاءسے اہم ہے۔ جگر کا کام جسم سے زہریلے مواد کا اخراج ہے ، جو اشیاءہم کھاتے ہیں ان کے نتائج سب سے زیادہ جگر کو ہی بھگتنا پڑتے ہیں ۔اگر ہم ایسی اشیاءکا استعمال کریں جو ہمارے جگر پر بوجھ ڈالیں تو پھر جگر کو زہریلے مواد خارج کرنے کے لئے بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
    اللہ تعالیٰ نے کئی غذائیں ایسی بھی بنائی ہیں جن کے کھانے سے جسم سے زہریلے مواد کا اخراج ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو کچھ ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
    ادرک
    اگر آپ کھانے میں ادرک کا استعمال کم کرتے ہیں تو فوراً سے پہلے اپنے کھانے میں ادرک کی مقدار کو بڑھا دیں کیونکہ ادرک میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ جگر کو زہریلے مواد سے پاک کرتا ہے۔
    سبز چائے
    سبز چائے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ آپ کے جگر کو صاف کرتی ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ کافی پینے کے عادی ہیں تو دن میں ایک بار سبز چائے ضرور استعمال کریں۔
    سبزیاں
    اگر آپ بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں تو اس میں کمی کردیں اور زیادہ سے زیادہ سبز پتوں والی سبزیوں کااستعمال کریں کیونکہ یہ آپ کے جگر کو بہت فائدہ دیں گی۔ اس کے علاوہ سلاد کے پتے کا استعمال بڑھا دیں۔
    اخروٹ
    اخروٹ میں اومیگا تھری آپ کے جگر کو بہت فائدہ دے گا لہذا اخروٹ استعمال کریں۔


    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.