Thursday, 4 December 2014

ہیپاٹائٹس سی کی وجوہات، علامات،علاج اور بچاﺅ کے طریقے


دورِحاضر مےں ہےپاٹائٹس سی کا مرض بہت عام ہوتا چلا جا رہا ہے،جس کی اہم وجہ بےشتر لوگوں مےں اس مرض کے بارے مےں لاعلمی ہے اور وہ لوگ جواس مرض سے تھوڑابہت واقف ہےں و ہ ابتداءمےں اسے معمولی مرض سمجھ کراس کے علاج پر توجہ نہےں دےتے اور جب مرض بڑھ جاتا ہے تو بروقت اور مکمل علاج نہ ملنے سے زندگی سے ہاتھ دھو بےٹھتے ہےں۔ ےہ اےک حقےقت ہے کہ ہےپاٹائٹس اےک خطرناک بےماری ہے اور اس مرض پر قابو پانے کے لئے لوگوں کو اس بات کی آگاہی ہونی چاہئے کہ ہےپاٹائٹس سی کوئی عام مرض نہےں، ےہ جگر سے متعلقہ بےماری ہے، اس سے متاثرہ جگر مےں ورم آ جاتا ہے اور ےہ ٹھےک طرےقے سے اپنا کام نہےں کر پاتا۔ ہرانسان کو زندگی بسر کرنے کے لئے اےک صحت مند جگر کی ضرورت ہے، کےونکہ انسانی صحت مےں اس کا کافی عمل دخل ہوتاہے، جگر آپ کے جسم سے بہنے والے خون کو روکنے کے علاوہ جراثےم سے بھی بچاتا ہے۔ےہ آپ کے خون کے اندر سے دواﺅں اور زہرےلے مادوں کو ختم کرتا ہے ۔ جگر آپ کی ضرورت کے مطابق توانائی بھی جمع کرتا ہے۔
اےک وائرس اس بےماری کو پھےلانے کا باعث بنتا ہے ۔ جسے آپ بآسانی ہےپاٹائٹس سی وائرس کہہ سکتے ہےںلوگ اےک دوسرے کو ےہ وائرس منتقل کرتے ہےں ۔اس وائرس کے پھےلاﺅ کی بہت سی وجوہات ہےں جےسے ہےپاٹائٹس سی متاثرہ مرض کے حامل شخص سے خون کے تبادلے سے پھےل سکتاہے ،انجکشن سوئےوں کے مشترکہ استعمال سے،اےسی سوئی کے چبھنے سے جس پر متاثرہ مرےض کا خون لگا ہو۔(ہسپتال مےں کام کرنے والے کارکن ہےپاٹائٹس سی کا شکار ہو سکتے ہےں )،متاثرہ مرےض سے جنسی تعلق کی وجہ سے (خاص طور پراگر آپ ےا آپ کا ساتھی کسی جنسی طور پر منتقل ہونے والی بےماری کا شکار ہو)،متاثرہ ماں سے جنم لےنے والے بچے مےں،گندے اور غےر معےاری اوزاروں کی مدد سے جسم کو کھدوانے اور اس پر نقش ونگار بنوانے سے آپ کو ہےپاٹا ئٹس سی ہونے کے امکا نات ہو سکتے ہےں۔
 ہےپاٹائٹس سی سے متاثرہ بہت سے لوگ اس مرض کی علامات کے بارے مےں نہےں جانتے، تاہم کچھ لوگ اسے فلو سے بڑی بےماری نہےں سمجھتے اور اس طرح ےہ مرض پھےل جاتا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ اگر وہ اپنے جسم مےں مسلسل کچھ تبدےلےاں محسوس کرےںمثلاً،تھکاوٹ محسوس کرنا ،معدہ ٹھےک نہ ہونا ،بخار رہنا،بھوک کم لگنا ،معدہ مےں درد ،دست ےا قے کا شکار،پےشاب کاسخت پےلا آنا،جلد اور آنکھوں مےں پےلاہٹ تو فوراًکسی ڈاکٹرسے مل کر ہےپا ٹائٹس سی کا ٹےسٹ کروائےں،کےونکہ مرض کی برِوقت تشخےص وعلاج سے بہت سے لوگوں کی زندگےاں بچائی جا سکتی ہے۔
آپ کے جسم مےں ہےپاٹائٹس سی کی موجودگی کوچےک کرنے کے لئے ڈاکٹر آپ کے خون کا ٹےسٹ کرے گا اور ےہ خون کا ٹےسٹ ہی آپ کے جسم مےں موجود ہےپاٹائٹس سی کے ہونے ،نہ ہونے ےا اس کے ابتدائی اور انتہائی مرحلے کی نشاندہی کرے گا۔ڈاکٹر آپ کے جگر کی بائی آپسی بھی کر سکتا ہے ۔ ےہ اےک سادہ سا ٹےسٹ ہے ، جس مےں ڈاکٹر آپ کے جگر کے اےک ننھے سے حصے کو نمونے کے طور پر سوئی کی مدد سے نکالتا ہے اور ےہ تجزےہ کرتا ہے کہ اس پر ہےپاٹائٹس سی کے کس قدر اثر ات موجود ہےں اور اس نے آپ کے جگر کو کتنا نقصان پہنچاےا ہے۔ ہےپاٹائٹس سی کو دےکھنے کی غرض سے ڈاکٹر آپ کا تھوڑا سا خون بھی لے گا۔
ہےپاٹائٹس سی کا علاج انٹرفےرون نامی انجکشن کی مدد سے کےا جاتا ہے، اس کے ساتھ رےباوائرن کےپسول کو بھی ملا لےا جاتا ہے۔اگر آپ کو اےک لمبے عرصے سے ہےپاٹائٹس سی ہے تو آپ کو سرجری کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ ہےپاٹائٹس سی آپ کے جگر کی کارکردگی کو روک دےتا ہے،جس سے زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔اگر اےسا ہوجائے توآپ کو نئے جگر کی ضرورت ہو گی ۔اسے جگر کی پےوند کاری کہا جاتا ہے،جس مےں پرانے اور ناکارہ جگر کو نکال کر کسی عطےہ دےنے والے سے نےا اور صحت مند جگر لے کر لگا دےا جاتا ہے۔ 
ہےپاٹائٹس سی کے پھےلاﺅ کو کم کرنے،خود کو اور دوسروں کواس بےماری سے بچا نے کے لئے کچھ احتےاط پر عمل کرنا ضروری ہے، لےکن ےہ عمل کافی مہنگا ہے، جےسے کہ دوسروں کی استعمال شدہ سرنج استعمال نہ کرےں ، دوسروں کے خون کو ہاتھ لگانے سے قبل دستانے پہن لےں،اگر آپ اےک سے زےادہ لوگوں سے جنسی مےل ملاپ والے آدمی ہےں تو تعلقات مےں کنڈوم کا استعمال کرےں،اگر آپ نے اپنے جسم پر نقش و نگار کروانا ہو ےا کوئی نام وغےرہ کھدوانا ہو تو براہِ کرم متعلقہ اوزاروں کی صفائی کا اطمےنان کر لےں،ڈنٹسٹ اور حجام کے استعمال شدہ اوزار استعمال نہ کرےں،اگر آپ ہےپاٹائٹس سی سے متاثرہ شخص ہےں تو اپنا خون ےا پلازما کسی دوسرے کو عطےہ دےنے سے گرےز کرےں، کےونکہ اس سے وہ بھی ہےپا ٹائٹس سی کا شکار ہو سکتا ہے۔
اگر آپ نے 1992ءسے قبل کہےں خون کا تبادلہ کےا ےا اپنے جسم کا کوئی حصہ کسی دوسرے شخص کو دےا ہے تو آپ کو ہےپاٹائٹس سی کا مرض ہو سکتا ہے،کےونکہ 1992ءسے قبل ڈاکٹرحضرات خون کا معائنہ ہےپاٹائٹس سی کے حوالے سے نہےں کرتے تھے اس طرح کچھ لوگ متاثرہ خون حاصل کر لےتے تھے ۔اگر آپ نے 1992ءسے قبل ان دونوں مندرجہ بالا کاموںمےں سے کوئی کام کےا ہے تب آپ اپنے ڈاکٹرکو ہےپاٹائٹس سی کے ٹےسٹ کے لئے ضرور کہےں ۔
ہےپاٹائٹس سی کوئی اچھوت بےماری نہےں۔ےہ متاثرہ مرےض کا ہاتھ پکڑنے ےا مصافحہ کرنے ،اس سے گلے ملنے سے ،اسکے ساتھ بےٹھنے سے نہےں ہوتا۔ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم اس مرض سے متاثرہ مرےض کواےسی با توں اور اپنے بے جا روےوں سے ماےوس نہ ہونے دےں ، بلکہ مرےض کی خوراک اور صفائی کا خاص خےال رکھےں۔کسی بھی بےماری کی برِوقت تشخےص اور اس کا باقاعدہ علاج ہی کامےاب اورصحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ روزمرہ زندگی کے معمولات مےں مندرجہ بالاان باتوں کا خےال رکھتے ہوئے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی کو کسی بڑے خطرے سے بچا سکتے ہےں۔

Mr.Victorious Jafar Wattoo

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.