Saturday, 6 December 2014

دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو مکمل

    شکاگو (ویب ڈیسک) تھری ڈی پرنٹ کی مدد سے تیار کردہ دنیا کی سب سے پہلی چلنے لائق گاڑی کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو کا مظاہرہ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں جاری انٹرنیشنل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی شو 2014ءکے دوران تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کی سب سے پہلی چلنے لائق گاڑی تیار کرلی گئی جسکا  باقاعدہ ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب مظاہرہ پیش کیا گیا۔ ٹیکنالوجی شو میں معروف آٹو میکرفرم لوکل موٹرز نے براہ راست 44 گھنٹے تک حاضرین کی موجودگی میں گاڑی کی مختلف پرزہ جات کو 40 حصوں میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے پرنٹ کا منفرد کارنامہ سرانجام دیا، ان تمام پرزوں کو بعد ازاں لوکل مٹرز کی ٹیم نے مشینری کے ذریعے ایک گاڑی کی شکل میں یکجا کیا جس کےلئے وائرنگ، بیٹری اور ٹائر وغیرہ دیگرسپلائزر سے حاصل کرکے منسلک کئے گئے۔1500پاﺅنڈ وزن کی حامل دی سٹرانی نامی یہ گاڑی 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی قیمت فروخت تقریبا 18 ہزار ڈالر ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.