Friday, 5 December 2014

ہلدی کا انسانی صحت کے لیے نا قابل یقین اہم ترین فائدہ

    سڈنی(نیوزڈیسک)اگر آپ کو کمزور یاداشت کا مسئلہ درپیش ہے تو فوراًسے پہلے اپنی خوارک میں ہلدی کے استعمال کو بڑھا دیں۔ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنے ناشتے میں ہلدی کا استعمال کرتے ہیں ان کی یاداشت بہتر رہتی ہے۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ اپنے ناشتے میں ایک گرام ہلدی کا استعمال کرتے تھے، ان کی کمزور یاداشت میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی ۔
    تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ک جو لوگ ذیابیطس کے باعث کمزور یاداشت جیسے مسائل کا شکار ہوں ان کے لئے ضرورری ہے کہ وہ ہلدی کا استعمال کریں کیونکہ اس طرح ان کی یاداشت میں بہتری آئے گی۔ آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق میں 48مردوں اور عورتوں کو جن کی عمریں 60سال سے زائد تھی اور جن میں حال ہی میں ذیابیطس کا انکشاف ہوا تھا ان کو ایک گرام ہلدی ڈبل روٹی کے ساتھ ناشتے میں دی گئی جبکہ کنٹرول گروپ کو دو گرام دارچینی ڈبل روٹی کے ساتھ دی گئی۔ یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ہلدی کھا رہے تھے ان کی یاداشت میں بہتری دیکھی گئی جبکہ جو لوگ دارچینی کھا رہے تھے ان کی یاداشت میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گئی۔
    اب اگر آپ بھی اپنی کمزور یاداشت کا علاج کرنا چاہتے ہیں تو اپنے کھانے میں ہلدی کا استعمال بڑھا دیں۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.