لندن(نیوزڈیسک)کہا جاتا ہے کہ چہرہ شخصیت کا عکاس ہوتا ہے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ چہرہ انسان کی صحت کے بارے میں بھی پتا دیتا ہے۔ چہرے ، آنکھوں، دانتوں اور دیگر حصوں میں ہونے والی تبدیلیاں آپ کے صحت کے بارے میں بتاتی ہیں۔
آئیے آپ کو بتائیں کہ یہ اعضاءکس طرح کی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
آنکھیں
اگر آنکھ کی پتلی میں سفید دھبہ نمودار ہوجائے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کا کولیسٹر ول بڑھ چکا ہے، اسی طرح آنکھ کے گرد جلد پر اگر باریک دانے بھی اسی بات کا پتا دیتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ ایک تشویشناک علامت ہے جو اس بات کے بارے میں بتاتی ہے کہ خون کی شریانیں بند ہو رہی ہیں اور کسی بھی وقت دل کی تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے لہذا ضروری ہے کہ فوراًسے پہلے معالج سے رابطہ کیا جائے۔
اگر آپ کی ایک آنکھ کا پپوٹا گر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آنکھوں کو خون کی سپلائی متوازن نہیں مل رہی ہے اور اس بات کا بھی احتمال ہے کہ وائرس کے باعث یہ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
منہ
اگر آپ کے دانت چھوٹے ہو رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ معدے کی تیزابیت کی وجہ سے ہے۔ جب معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے تو یہ منہ کے راستے آپ کے دانتوں کو متاثر کرتی ہے جو کہ دانتوں کو چھوٹا کر دیتی ہے۔
اسی طرح اگر زبان کالی ہو رہی ہے تو اپنے کھانے پینے کی عادات کو تبدیل کریں اور اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو اس کے استعمال میں کمی کریں اور برش کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔
جلد
اگر آپ کے چہرے کی جلد پیلی ہو رہی ہے تو یہ اس بات کی غمازی ہے کہ آپ کا جگر صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا لہذا فوراً سے پہلے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
اگرآپ کے چہرے پر براﺅن دھبے نمودار ہوں تو یہ ہارمون میں خرابی کی وجہ ہے۔ یہ علامات زیادہ تر خواتین میں ہوتی ہیں۔
کان
اگر کان کی لو کے پاس ایک لائن نمودار ہو جائے تو طبی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دل کی بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
بال
اگر خواتین کے بال کم ہو رہے ہیں یا باریک ہو رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں آئرن کی کمی ہے جبکہ تھائیرائیڈ گلینڈ میں بھی مسئلہ ہے۔
اگر چہرے پر بال نمودار ہو رہے ہیں تو یہ پولی سیسٹک سینڈورم ہے اور یہ ہارمون میںخرابی کی وجہ سے ہے۔اگر آنکھ کی بھنوﺅں کے گرد بال کم ہورہے ہیں تو پھر تھائی رئیڈ گلائینڈ میں مسئلہ موجود ہے۔
گال
سرخ گال صحت کی علامت سمجھی جاتی ہیں لیکن اگر گال ہر وقت لال رہیں تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ خون کی شریانیں سوزش کا شکار ہیں جبکہ جلد کی انفیکشن کے احتمال کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔
اگر گالوں کا رنگ نیلا یا جامنی ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے خون میں آکسیجن کی مقدار میں کمی واقع ہو گئی ہے جبکہ پھیپھڑوں کی بیماری بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے ۔اگر ناک اور گالوں کے گرد خراشیں نمودار ہو جائیں تو یہ آپ کے مدافعتی نظام میں خرابی کی علامت ہے۔یہ انتہائی خطرناک علامت بھی سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ کینسر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔
ناک
بڑی ناک بھدی لگتی ہے لیکن بڑی ناک والے افراد کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ بڑی ناک کے باعث وہ متعدد بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی ناک میں بالوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ،جب انسان سانس لیتا ہے تو خطرناک بیکٹیریا جسم میں داخل ہوجاتے ہیں لیکن اگر ناک میں زیادہ بال ہوں تو خطرناک بیکٹیریا جسم میں کم داخل ہوتے ہیں اور انسان صحت مند رہتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment