دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان نے 103 ناقابل شکست رنز بنا کر انضمام الحق کا پاکستان کی جانب سے 25ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اس کے ساتھ ہی یونس خان ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنیوالے ساتویں پاکستانی اور آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میں دو سنچریاں سکور کرنیوالے چالیس سال میں پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
یونس کی سنچری مکمل ہونے کے بعد ڈریسنگ روم نے کھڑے ہوکر انہیں داد دی ۔ 36سالہ یونس خان کی سنچری مکمل ہونے کے ساتھ ہی پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 286رنز 2وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کرکے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 438رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

0 comments:
Post a Comment